ان خیالات کا اظہار اس نینو ٹیکنالوجی کمپنی کے سربراہ "محمد عطایی" نے ہفتے کے روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم دانتوں کے گلو کے مختلف حصوں پر کام کر رہے ہیں اور اس حوالے سے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
عطایی نے کہا کہ تیار کی گئی مصنوعات میں سے نانوکمپوسائٹ دانتوں کا گلو کی ایک قسم ہے جس میں نینو پارٹیکلز استعمال ہوتی ہیں۔
دانتوں کا گلو دندان سازی میں کوٹنگ کو گلو کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے تا کہ اس کے ڈھیلے اور الگ ہونے سے روک دیں؛ یہ کوٹنگ کی طاقت اور استحکام میں اضافہ کرکے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں مدد دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ٹکنالوجی کی ترقی کے بعد ہم متعلقہ لائسنس حاصل کرنے کے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں اور ہم فی الحال وزارت صحت کے لائسنس کے حصول کی کوشش کر رہے ہیں اور توقع کی جاتی ہے کہ آئندہ 5 ماہ میں مارکیٹ میں داخل ہوجائے گا۔
عطائی نے کہا کہ تمام پروسس پروڈکشن کیلئے کیے گئے ہیں اور لائسنس ملتے ہی ہم پروڈکشن شروع کردیں گے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ